اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی-ابنا-|صہیونیوں نے دہشت گردانہ ڈرون حملہ کرکے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر طالب سامی عبداللہ "الحاج ابو طالب" کو شہید کر دیا۔ وہ حزب اللہ کی پہلی نسل کے کمانڈروں میں سے تھے اور بوسنیا میں مسلمانوں کا دفاع کرچکے تھے۔ انھوں نے غزہ کی حمایت میں جنگ کے دوران مقبوضہ فلسطین میں یہودی نوآباد شہر کریات شمونہ (قریات شمعونہ) کو صہیونیوں کے لئے جہنم بنا دیا تھا۔ شہید ابوطالب کے ساتھ محمد حسین صبرا "الحاج باقر" اور علی سلیم صوفان "الحاج کمیل" بھی جام شہادت نوش کر گئے۔/110
13 جون 2024 - 11:48
News ID: 1465225